ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا میں نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش

سولیا میں نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش

Tue, 05 Jan 2021 20:58:17    S.O. News Service

سولیا،5؍جنوری (ایس او نیوز) سولیا کے کوکوجڈکا میں ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔کہاجاتا ہے کہ  موٹر بائکس میں آنے والے شرپسند عناصر نے بے ہوش کرنے والا اسپرے چھڑک کر لڑکی کو اٹھا لے جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔مگر خوش قسمتی سے لڑکی ان کے چنگل سےبچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔

معلوم ہوا ہے کہ لڑکی دسویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔لڑکی پر جب اسپر ے کیا گیا تو وہ بے ہوش ہوکر گرپڑی۔ اس سےاغواکے لئے آنے والے شرپسند گھبرا گئے اور  وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ کچھ مقامی لوگوں نے لڑکی کو دیکھا تو انہوں نے اس کو اسپتال میں داخل کروادیا۔اس سلسلے میں سولیا پولیس اسٹیشن میں کیس رجسٹر کیا گیا ہے۔


Share: